فیصل آباد‘ جمیل الدین عالی کی یاد میں تعزیتی تقریب

جمعہ 27 نومبر 2015 18:47

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) شعبہ اُردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی میں معروف شاعر، ادیب اور کالم نگار جناب جمیل الدین عالی کی یاد میں ایک تعزیتی تقریب کا انعقاد ہوا ۔ اس تقریب میں ڈین فیکلٹی آف اسلامک اینڈ اورینٹل لر ننگ ڈاکٹر ہمایوں عباس نے اس رائے کا اظہار کیا کہ جمیل الدین عالی کی فروغ ِ اُردو کے لیے خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، اُن کے لکھے ہو ئے ملّی نغمے وطن کی میراث ہیں۔

(جاری ہے)

ادبی تنظیم’’ نقدو نظر‘‘ شعبہ اُردو کے زیر ِ اہتمام ہو نے والی اس تعزیتی تقریب میں نظامت کے فرائض ڈاکٹر محمد ارشد اویسی نے ادا کیے ۔ صدر شعبہ اُردو ڈاکٹر محمد آصف اعوان نے کہا کہ جمیل الدین عالی کا شمار اُردو کے چند نمایاں شعرا ء میں ہو تا ہے۔ بابائے اُردو مولوی عبدالحق فروغ ِ اُردو کے لیے جو خدمات ادھو ری چھوڑ گئے تھے ، ان کی تکمیل جمیل الدین عالی نے کی ۔ ڈاکٹر پروین کلو نے کہا کہ عالی مر حوم شعرا و ادباء کے اہل ِ خانہ کی مالی امداد بھی کر تے رہے ۔ ماجد مشتاق نے کہاکہ جمیل الدین عالی با صلاحیت شا عر اور شخص تھے۔ رائے عمران احمد نے عالی کے نغمے تر نم کے ساتھ پیش کیے ۔ آخر میں ڈاکٹر شیر علی نے مرحوم کے ایصال ِ ثواب کے لیے دُعا ئے مغفرت کی ۔

متعلقہ عنوان :