آزادکشمیر چیمبر آف کامرس کے وفد کی وزیراعظم پاکستان کے معاون برائے ریونیو ہارون اختر اور چیئرمین ایف بی آر سے ملاقات ‘پانچ نقاطی ایجنڈا پیش کیا

جمعہ 27 نومبر 2015 13:25

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 نومبر۔2015ء) صدر آزادکشمیر چیمبر آف کامرس چودھری صہیب سعید کی قیادت میں آزادکشمیر کے صنعت کاروں کے نمائندہ وفد نے ایف بی آر اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کے معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان اور چیرمین ایف بی آر نثار احمد خان سے ملاقات کرکے پانچ نقاطی ایجنڈا پیش کیا جس میں آزادکشمیر میں ٹیکس دینے کے باوجود کشمیری پاکستان میں نان فائلرز ہیں،پاکستان سے ٹیکس کی ایڈجسٹمنٹ ،تارکین وطن کشمیریوں پر دوگناہ ٹیکس کا بوج، ایف بی ار کی جانب سے کشمیریوں کو نوٹسز اور ٹیکس دینے والوں کے لیے اعزازی مراعات دی جائیں جیساکہ پاکستان میں دی جاتیں ہیں ۔

صدر آزادکشمیر چمبر آف کامرس چودھری صہیب سعید نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو ٹیکس دینے کے باوجود پاکستان میں نان فائلز کی لسٹ میں ڈالنا کشمیریوں کے ساتھ ناانصافی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم پاکستان کے معاون برائے ریونیو ہارون اختر خان نے آزادکشمیر چمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار آزادکشمیر چمبر آف کامرس کے نوجوان صدر کی قیادت میںآ زادکشمیر کے صنعت کاروں کے وفد کا تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ایف بی آرایا ہے جو خوش آئنداور ہمارے لیے باعث فخر ہے۔

ہمارے دل میں کشمیر کے لیے اتنی محبت ہے کہ شاہد وہ کشمیر یوں سے بھی زیادہ ہو۔پاکستان نے کشمیر کے لیے جنگیں لڑیں اور قربانیاں دیں۔پاکستان آج بھی مسئلہ کشمیر کی وجہ سے بھارت کے ساتھ حالت جنگ میں ہے