حیدر آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کی جائیداد ضبط کرے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 13:04

حیدر آباد : انسداد دہشتگردی کی عدالت نے الطاف حسین کی جائیداد ضبط کرے ..

حیدر آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دے دیا ہے .

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق الطاف حسین قتل کے ایک کیس میں مطلوب تھے جس پر پولیس نے رپورٹ پیش کی کہ الطاف حسین چونکہ بیرونٍ ملک مقیم ہیں لہٰذا ان کی گرفتاری ممکن نہیں . جس پر عدالت نے الطاف حسین کی جائیداد سیل کر کے ڈپٹی کمشنر کو 8 دسمبر تک حکم پر عملدر آمد کرنے کا حکم دے دیا.