وارد اور موبی لنک نے ایک ہی کمپنی میں‌ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 11:44

وارد اور موبی لنک نے ایک ہی کمپنی میں‌ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء): وارد اور موبی لنک نے ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے . مصدقہ اطلاعات کے مطابق وارد اور موبی لنک نے ایک ہی کمپنی میں ضم ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے جس کے بعد ان کے پیکجز یا ٹیرف کے بارے میں فی الوقت کچھ نہیں کہا جا سکتا البتہ اس فیصلے کا باقاعدہ اعلان اب سے کچھ گھنٹوں میں متوقع ہے.

(جاری ہے)

وارد اور موبی لنک کے ضم ہونے کا اعلان ومپل کام کی جانب سے کیا جائے گا.

ومپل کام VimpleCom ، وارد اور موبی لنک کے ضم ہونے کے بعد وارد کا اکلوتا اسٹیک ہولڈر ہو گا ، کیونکہ ڈھابی گروپ نے پاکستان کی ٹیلی کام مارکیٹ سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے. موبی لنک اور وارد ، دونوں کمپنیوں کے انضمام کا معاہدہ دبئی میں کیا گیا جہاں ابوظہبی گروپ کے چئیر مین شیخ نیہان مبارک نے معاہدے پر دستخط کیے.