وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ سری لنکا میں‌سیریز کھیلنے کی اجازت دےد ی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 26 نومبر 2015 10:41

وزیر اعظم نواز شریف نے بھارت کے ساتھ سری لنکا میں‌سیریز کھیلنے کی اجازت ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 26 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو بھارت کے ساتھ سری لنکا میں سیریز کھیلنے کی اجازت دے دی . وزیر اعظم نواز شریف نے سیریز کھیلنے کی اجازت دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ سکیورٹی کو مدٍ نظر رکھتے ہوئے تیسرے مقام پر شارٹ سیریز کھیلی جائے . ذرائع کے مطابق وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے اجازت نامے کا خط پی سی بی کو لکھ دیا گیا ہے .

واضح رہے کہ پی سی بی نے بھارت کے ساتھ سری لنکا میں سیریز کھیلنے کے لیے وزیر اعظم نواز شریف نےا جازت طلب رکھی تھی.

(جاری ہے)