داعش کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے: فیصل رضا عابدی

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 23:19

داعش کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے: فیصل رضا عابدی
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ داعش کی سرپرستی امریکہ کر رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے سابق سینیٹر فیصل رضا عابدی کی جانب سے داعش کے حوالے سے تہلکہ خیز انکشافات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فیصل رضا عابدی کا کہنا ہے کہ داعش کی اصل سرپرستی امریکہ کی جانب سے کی جارہی ہے۔ داعش کو مالی معاونت امریکہ کی جانب سے فراہم کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے فیصل رضا عابدی کی جانب سے ایک تصویر بھی دکھائی گئی جس میں مبینہ طور پر امریکی سینیٹر جان مکین اور داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی ایک ساتھ کھڑے ہیں۔