دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی ملک میں متعارف کرانے کیلئے پرعزم ہیں، انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہو گی،ٹیلی کام صنعت پر عائد ٹیکس کے خاتمے پر بھی غور کر رہے ہیں، یہ معاملہ جلدچیئرمین ایف بی آر کے سامنے اٹھائینگے

وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان کی جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 25 نومبر 2015 23:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) وزیرمملکت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ ملک میں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی لانے کیلئے پرعزم ہیں، انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، آئی ٹی شعبے میں سرمایہ کاری منافع بخش ثابت ہو گی،ٹیلی کام انڈسٹری پر لگائے والے ٹیکس کو ختم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں، جلد یہ معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے پیش کریں گے۔

وہ بدھ کو جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کر رہی تھیں۔ 3رکنی وفد کی قیادت ایشیاء پیسیفک کے سپیکٹرم ڈائریکٹر کرس ظل نے کی۔ ملاقات میں ممبر ٹیلی کام مدثر حسین اور چیئرمین پی ٹی اے سید اسماعیل شاہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیرمملکت انوشہ رحمان نے کہا کہ ہمارا انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے، پاکستان ایک وسیع آبادی والا ملک ہے، یہاں کے ذہین اور قابل نوجوانوں کی وجہ سے یہاں تھری جی اور فور جی سروس کی ضرورت میں اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہمارے اندازے کے مطابق آئی ٹی شعبہ میں سرمایہ کاری منافع بخش ہے، نئی ٹیلی کام پالیسی میں سپیکٹرم ایشوز پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،ٹیلی کام انڈسٹری پر لگائے جانے والے ٹیکس کو ختم کرنے پر بھی غور کر رہے ہیں جلد ہی یہ معاملہ چیئرمین ایف بی آر کے سامنے پیش کریں گے، پاکستانمیں دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجی لانے کیلئے پرعزم ہیں۔ ملاقات میں جی ایس ایم ایسوسی ایشن کے وفد نے پاکستان میں ٹیلی کام کے شعبے میں تیز رفتار ترقی اور اس کیلئے کی جانے والی حکومتی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :