روس جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہا ہے

اپنے طیاروں کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام طریقے بروئے کار لائے جائیں گے، ولادی میر پیوٹن

بدھ 25 نومبر 2015 23:01

روس جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہا ہے

ماسکو۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔25 نومبر۔2015ء) روس ترکی کی جانب سے اپنے ایس یو 24 جنگی طیارے کو مار گرائے جانے کے واقعہ کو سنجیدگی سے لے رہا ہے اور اپنی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے تمام طریقے بروئے کار لائے گا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شام میں روسی جنگی طیاروں کی پروازوں کے دوران سلامتی کو یقین بنانے کے لیے ایس 400 میزائل کمپلکس شام میں متعین کئے جائیں گے۔

صدر پیوٹن نے شام میں ہلاک ہونے والے ایک روسی پائلٹ کو بعد از وفات ہیرو آف رشیا کا خطاب بھی دیا ہے۔ ہلاک ہونے والے میرین فوجی کو بعد از وفات اور طیارے کے عملے میں شامل دوسرے پائلٹ کو بھی تمغات شجاعت عطا کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :