سائنسدانوں نے ملیریا انفیکشن کے توڑ کیلئے جینیاتی تبدیلیوں والا مچھر تیار کر لیا

بدھ 25 نومبر 2015 22:45

سائنسدانوں نے ملیریا انفیکشن کے توڑ کیلئے جینیاتی تبدیلیوں والا مچھر ..

واشنگٹن ۔ 25 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔25 نومبر۔2015ء) امریکی سائنسدانوں نے ملیریا انفیکشن کے توڑ کیلئے جینیاتی تبدیلیوں والا مچھر تیار کر لیا جس سے انسانوں میں ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے جینیاتی تبدیلیوں کا طریقہ ”کرسپر“ استعمال کرتے ہوئے مچھر کے ڈی این اے میں ملیریا انفیکشن کے خلاف مزاحمت کی خصوصیات کا حامل ایک نیا جین داخل کیا۔

(جاری ہے)

امریکی جریدے پی این اے ایس کے مطابق جینیاتی تبدیلیوں سے پیدا ہونے والی نئی نسل داخل کئے جانے والے جین کی ہی صلاحیتوں کی حامل تھی اور اگر نیا مچھر انسان کو کاٹ بھی لے تو ملیریا کے ہونے کا خدشہ نہیں ہوتا اور اس طرح اس نئی تحقیق سے ملیریا کے پھیلاؤ کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں 3.2 ارب لوگ ملیریا کے خدشہ سے دوچار ہیں جبکہ ہر سال 5 لاکھ 80 ہزار کے قریب افراد ملیریا کے شکار ہو کر لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔