پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے حیدرآباد میں غیر اخلاقی ڈانس پارٹی کا انعقاد

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 22:38

پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے حیدرآباد میں غیر اخلاقی ڈانس پارٹی ..
حیدرآباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) پیپلز پارٹی کے رہنماوں کی جانب سے حیدرآباد میں ایک اور غیر اخلاقی ڈانس پارٹی کے انعقاد کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کی قیادت ان دنوں غیر اخلاقی ڈانس پارٹیوں کے انعقاد پر شدید تنقید کی زد میں ہے۔

(جاری ہے)

پہلے ملتان میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے غیر اخلاقی ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا گیا تھا اور اب حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کی جیت کی خوشی میں پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے غیر اخلاقی ڈانس پارٹی کا انعقاد کیا گیا۔اس حوالے سے میڈیا کی جانب سے پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :