افغانستان کے علاقے ڈمہ میں ڈرون حملہ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خان سید سجنا سمیت 12 شدت پسند ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 21:44

افغانستان کے علاقے ڈمہ میں ڈرون حملہ، کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر ..

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.25 نومبر 2015 ء) کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر خان سید سجنا ڈرون حملے میں مارا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افغانستان کے علاقے ڈمہ میں ڈرون حملہ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈرون حملے میں کالعدم تحریک طالبان کے اہم کمانڈر خان سید سجنا سمیت 12 شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ تاہم طالبان ذرائع کی جانب سے تاحال خان سید سجنا کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی گئی ہے۔ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں میں تحریک طالبان کے نعیم کوچی اور کفایت کوچی بھی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 20 شدت پسند زخمی ہوئے ہیں۔