Live Updates

لاہور : وزیر اعلی پنجاب میاں‌محمد شہباز شریف نے سیاحتی بس سروس کا افتتاح کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 25 نومبر 2015 12:49

لاہور :  وزیر اعلی پنجاب میاں‌محمد شہباز شریف نے سیاحتی بس سروس کا افتتاح ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 نومبر 2015 ء) : لاہور میں سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب منعقد کی گئ جس میں وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف سمیت ڈی جی سپورٹس بورڈ عثمان انور، صوبائی وزیر رانا مشہود،پرویز ملک، شائستہ پرویز اور سی ٹی او حفیظ چیمہ نے شرکت کی، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے سیاحوں کے لیے ڈبل ڈیکر بس سروس کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل ڈیکر بس لاہور اور دیگر شہروں سے آنے والے سیاحوں کو لاہور کے تاریخی مقامات کی سیر کروائے گی ، انہوں نے کہا کہ ڈبل ڈیکر بسیں کبھی لاہور کا حسن ہوا کرتی تھیں،کئی دہائیوں تک چلیں لیکن پھر بند کر دی گئیں، آج دوبارہ اس ڈبل ڈیکر بس کا آغاز کیا جا رہا ہے.

شہباز شریف نے اعلان کیا کہ طلبا کے لیے اس بس کا کرایہ 100 روپے ہو گا. سیاحتی بس سروس کی افتتاحی تقریب پنجاب اسٹیڈیم میں منعقد کی گئی.

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :