کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رینجر اہلکار زخمی۔۔۔ چار دہشت گرد ہلاک

muhammad ali محمد علی بدھ 25 نومبر 2015 00:14

کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رینجر اہلکار ..

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں رینجر اہلکار زخمی ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ناردرن بائی پاس کے علاقے میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے مشترکہ آپریشن کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

آپریشن خفیہ اطلاعات موصول ہونے پر کیا گیا۔ اس دوران مجرمان کی جانب سے شدید فائرنگ شروع کردی گئی جس کے جواب میں رینجرز اور پولیس کی جانب سے بھی جوابی فائرنگ کی گئی۔ فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 1 رینجر اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :