وزیراعظم کو آئندہ تین چار ماہ میں گھر بھیج دیا جائیگا،سندھ والے کہتے ہیں کہ ہماری فوج پاکستان کی فوج نہیں بلکہ صرف پنجاب کی فوج لگتی ہے، کور کمانڈر زکانفرنس میں حکومت کے خلاف گڈگورننس کی بات کی ضرورت نہیں تھی،بلدیاتی الیکشن پر ایم کیو ایم کنفیوزدکھائی دیتی ہے،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ففٹی ففٹی دکھائی دیتا ہے ذوالفقار مرزا سندھ کا مولا جٹ ہے، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمدکی نجی ٹی وی سے گفتگو

منگل 24 نومبر 2015 23:41

وزیراعظم کو آئندہ تین چار ماہ میں گھر بھیج دیا جائیگا،سندھ والے کہتے ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اوررکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیاہے آئندہ تین یا چار مہینوں میں وزیراعظم نواز شریف کو گھر بھیج دیا جائے گا،کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ففٹی ففٹی دکھائی دیتا ہے،سندھ والے کہتے ہیں کہ ہماری فوج پاکستان کی فوج نہیں بلکہ صرف پنجاب کی فوج لگتی ہے،کیونکہ یہ پنجاب میں کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی، کور کمانڈر زکانفرنس میں حکومت کے خلاف گڈگورننس کی بات کرنے کی ضرورت نہیں تھی،،بلدیاتی الیکشن پر ایم کیو ایم کنفیوز دیکھائی دیتی ہے، ذوالفقار مرزا سندھ کا مولا جٹ ہے، شہباز شریف نے زکوٰة فنڈ سے سستی روٹی سکیم چلائی، عزت و احترام سے پاک بھارت سیریز ضرورہونی چاہیے۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم کا کیس سندھ ہائیکورٹ گیا تو وہ رہا ہو جائیں گے جبکہ اگر فوجی عدالت میں پیش کیا گیا تو اسے سزا ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ آصف زرداری کا اصل کیس عزیز بلوچ کا ہو گا، بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پر ایم کیو ایم کنفیوزدیکھائی دیتی ہے، ویسے بھی کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد ففٹی ففٹی دیکھائی دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک سابق منسٹر نے زرداری اور اداروں میں مفاہمت کی کوشش کی۔ شیخ رشید نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) بے ایمانی کی ایکسپرٹ ہے،(ن) لیگ جمہوریت کے ساتھ ٹیکنیکل کھیل رہی ہے، نواز شریف نے جو کہا وہ غلطی تھی، اگلے تین چار ماہ میں وزیراعظم نواز شریف چھا جائیں گے یا گھر چلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کور کمانڈر میٹنگ میں گڈ گورننس کی بات کی ضرورت نہیں تھی، سندھ والے کہتے ہیں کہ یہ فوج پاکستان کی فوج نہیں بلکہ پنجاب کی فوج لگتی ہے، فوج کا ایکشن بولتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیو ایم کو جیتتا ہوا دیکھتا ہوں، وسیم اختر اور عامر خان کے خطاب پر بات نہیں کرنا چاہتا، دونوں رہنماؤں نے جلسے میں خوفناک زبان استعمال کی، ایسی باتیں نہ کی جائیں یہ تو کھلا اعلان جنگ ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ ذوالفقار مرزا چھا گیا ہے وہ سندھ کا مولا جٹ ہے، شہباز شریف نے زکوٰة فنڈ سے سستی روٹی سکیم چلائی، عزت و احترام سے پاک بھارت سیریز ضرورہونی چاہیے۔