صدر مملکت نے فالج کا شکار پھانسی کے مجرم کی سزا 2 ماہ کیلئے موخر کردی

muhammad ali محمد علی منگل 24 نومبر 2015 23:29

صدر مملکت نے فالج کا شکار پھانسی کے مجرم کی سزا 2 ماہ کیلئے موخر کردی

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24 نومبر 2015 ء) صدر مملکت نے فالج کا شکار پھانسی کے مجرم کی سزا 2 ماہ کیلئے موخر کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت ممنون حسین کی جانب سے فالج کا شکار پھانسی کے مجرم کی سزا 2 ماہ کیلئے موخر کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

پھانسی کے ملزم عبدالباسط کی پھانسی کی سزا فالج کا شکار ہونے کے باعث ملتوی کی گئی ہے۔ عبدالباسط کو 2009 میں پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اس وقت فیصل آباد جیل میں موجود ہے۔

متعلقہ عنوان :