حکومت کی میاں منشیاء کے9ارب سکینڈل کو دبانے کی کوشش،چیئرمین قائمہ کمیٹی برہم،دوبارہ تفصیلات طلب کرلیں

منگل 24 نومبر 2015 13:26

حکومت کی میاں منشیاء کے9ارب سکینڈل کو دبانے کی کوشش،چیئرمین قائمہ کمیٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24 نومبر۔2015ء)حکومت معروف بزنس مین میاں منشاء کے9ارب کے سکینڈل کی تفصیلات قائمہ کمیٹی خزانہ کو دینے سے گریزاں ہے جبکہ چیئرمین کمیٹی سیلم مانڈوی والا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلات پھر طلب کرلیں۔ذرائع کے مطابق قائمہ کمیٹی خزانہ کیچیئرمین سینیٹر سلیم نے میاں منشاء کے لندن میں خریدے گئے 9ارب کے فائیوسٹار ہوٹل سے متعلق تفصیلات وزارت خزانہ اور ایف بی آر سے طلب کرلی ہیں جو کمیٹی کے اجلاس میں پیش کی جائینگی ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی خزانہ نے جولائی میں بھی وزارت خزانہ سے اس سرمایہ کاری سے متعلق ریکارڈ طلب کیا تھا ، تاہم حکومت کی جانب سے اس کا تاحال کوئی جواب نہیں دیا گیا ۔سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے مسلم کمرشل بنک(ایم سی بی) کی نجکاری سے متعلق نیب کی کارکردگی پر بھی برہمی کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ نیب حکام بظاہر اس کیس کو دبانے کی کوشش کررہے ہیں ، کمیٹی نے بارہا ایم سی بی کی نجکاری کیخلاف تحقیقات ہنگامی بنیادوں پر کرنے کی سفارش کی تھی ، تاہم نیب نے کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں کی ۔