برازیل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، 19 توپوں کی سلامی دی گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:28

برازیل : آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا آرمی ہیڈ کوارٹر کا دورہ، 19 توپوں ..

برازیل(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) :آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا برازیل کے دورے پر ہیں. آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج برازیل میں آرمی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق برازیلین آرمی ہیڈکوارٹرز آمد پر جنرل راحیل شریف کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا اور 19 توپوں کی سلامی بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں پاکستان کے آرمی چیف سے برازیلین چیف آف جوائنٹ سٹاف جنرل جوز کارلوز نے ملاقات کی. ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں پاک برازیل دفاعی تعلقات ، فوجی جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ ملاقات میں برازیل کے چیف آف جوائنٹ سٹاف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔