اسلام آباد : عدالت نے آصف زرداری کو دو ریفرنسز میں‌بری کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 24 نومبر 2015 11:04

اسلام آباد : عدالت نے آصف زرداری کو دو ریفرنسز میں‌بری کر دیا

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 نومبر 2015 ء) : احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری کو دو ریفرنسز میں بری کر دیا . تفصیلات کے مطابق آصف زرداری کو ایس جی ایس اور کو نیکٹا کیس میں بری کیا گیا ہے . احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے فیصلہ گیارہ نومبر کو محفوظ کیا تھا جو آج سنا دیا گیا ہے .

(جاری ہے)

واضح رہے کہ آصف زرداری پر غیر ملکی کمپنی کو پری شپمنٹ ٹھیکا دینے میں کمیشن کی وصولی کا الزام تھا جو بے نظیر بھٹو کے دور حکومت میں لگایا گیا تھا .

عدالت کا کہنا ہے کہ اصل دستاویزات کے بغیر ملزم کو سزا نہیں دی جا سکتی ، آصف زرداری کے شریک ملزم ایاز صدیقی اس کیس سے پہلے ہی بری ہو چکے ہیں. آصف زرداری کے خلاف ریفرنسز این آر او کے ذریعے ختم ہوئے لیکن سپریم کورٹ نے دوبارہ بحال کر دئے تھے، تاہم دونوں ریفرنسز میں شہادتیں مکمل ہونے کے بعد عدالت کی جانب سے آصف زرداری کی بریت کی درخواست دی گئی تھی۔