ملک بھر کے35سے زائد شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے، زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 نومبر 2015 23:47

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) پاکستان کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں، اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.2ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز افغانستان، تاجکستان کا سرحدی علاقہ ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلہ 86کلومیٹر گہرائی میں آیا۔

(جاری ہے)

خیبرپختونخوا میں سوات، شانگلہ، دیر مالاکنڈ، نوشہرہ، مانسہرہ، پشاور،چترال، مردان، ڈی آئی خان ،ہری پور اور ملحقہ علاقے،بٹگرام، کوہستان اور ملحقہ علاقے،مظفرآباد، میرپورآزاد کشمیر، راولاکوٹ جبکہ پنجاب میں جہلم، گجرات، منڈی بہاوٴالدین، گوجرانوالہ، وہاڑی، خوشاب، میانوالی، فیصل آباد، لاہور، شیخوپوراہ ، سیالکوٹ، نارووال و ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔