لوئر دیر میں شوکت خانم لیبارٹری پر فائرنگ سے باپ جاں بحق ، بیٹا شدید زخمی

اتوار 22 نومبر 2015 22:51

لوئر دیر میں شوکت خانم لیبارٹری پر فائرنگ سے باپ جاں بحق ، بیٹا شدید ..

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) لوئر دیر میں شوکت خانم لیبارٹری پر فائرنگ سے باپ جاں بحق اور بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اتوار کو لوئر دیر کے علاقے میں شوکت خانم ہسپتال کی لیبارٹری پر نامعلوم افراد نے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں لیبارٹری میں موجود باپ گولی لگنے سے موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا ۔

(جاری ہے)

زخمی کو ہسپتال میں طبی امداد کیلئے منتقل کردیا گیا ۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزمان کی تلاش شروع کردی ۔ لیبارٹری میں فائرنگ کے بعد ہسپتال اور لیبارٹری کے عملے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور ہسپتال کی سرگرمیاں شدید متاثر ہوگئیں ۔

متعلقہ عنوان :