پاک افواج اور جنرل ناصر جنجوعہ کی کوشش کی وجہ سے بلو چستان میں امن قائم ہو رہا ہے‘ پرویز مشرف نے جھوٹ اور ثبوتوں کے بغیر بلو چستان میں فوجی آپر یشن کیا جسکے نتیجے میں بے گناہوں لوگوں کا قتل عام کیاہے،جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ شاہ زین بگٹی کا انٹر ویو

اتوار 22 نومبر 2015 22:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پاک افواج اور جنرل ناصر جنجوعہ کی کوشش کی وجہ سے بلو چستان میں امن قائم ہو رہا ہے ‘پر ویز مشرف کے دور میں حکومتی رویہ کی وجہ سے وہاں زیادہ نفر ت پیدا ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو میں جمہو ری وطن پارٹی کے سر براہ شاہ زین بگٹی نے کہا کہ ہم سب پاکستانی ہیں اور بلوچ سردار ہی اصل میں وہاں کے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے جھوٹ اور ثبوتوں کے بغیر بلو چستان میں فوجی آپر یش کیا جسکے نتیجے میں بے گناہوں لوگوں کو قتل عام کیا گیا اور وہاں کے عوام میں مزید نفرت پیدا ہوئی ہے اور وہاں مسائل بڑھتے گئے مگر آج پاک افواج کی کوششوں اورجنرل ناصر جنجوعہ کے بہتر ین اقدامات کی وجہ سے وہاں تبدیلی آرہی ہے اور عوام میں نفرت ختم ہو کر پیار اور امن میں تبدیل ہو رہی ہے اور ملک مضبوط ہو رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :