ڈی رینجرز سندھ نے کراچی میں آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا، میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز اہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس، رینجرز مخالف اشتہارات اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس،دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت

اتوار 22 نومبر 2015 22:50

ڈی رینجرز سندھ نے کراچی میں آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا، میجر ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) ڈی رینجرزسندھ میجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز مخالف اشتہارات اورمختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شہر میں آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دیدیا ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز اہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں شہر میں امن وامان کی صورتحال اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کراچی کے علاقہ اتحاد ٹاون میں دہشتگردوں کی فائرنگ سے چار رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی ا ور اس حملے میں ملوث ملزمان کیخلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز مخالف اشتہارات اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس میں ملوث افراد کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے اسے مزید تیز کرنے کا حکم دیا ۔

متعلقہ عنوان :