جنرل راحیل شریف سے ملاقات انتہائی مفید اور معلوماتی رہی جس میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے ،افغانستان کی صورتحال اور داعش کے حوالے سے بات چیت ہوئی ،پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ، پاکستان کے کئی فوجی جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ،مشکل دور میں پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،طالبان کے خلا ف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی،مل کر کام کرنا پاکستان اور امریکہ کیلئے بہتر ہوگا،امریکی سینیٹر جان مکین

اتوار 22 نومبر 2015 22:50

جنرل راحیل شریف سے ملاقات انتہائی مفید اور معلوماتی رہی جس میں دوطرفہ ..

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) امریکی انٹیلی جنس اور آرمڈ سروسز کمیٹی کے چےئرمین سینیٹر جان مکین نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کوانتہائی مفید قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ راحیل شریف سے دوطرفہ تعلقات بڑھانے ،افغانستان کی صورتحال اور داعش کے حوالے سے بات چیت ہوئی جو بہت سود مند اور معلوماتی رہی ،پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ،پاک فوج کے کئی جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ،،مشکل دور میں پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،طالبان کے خلا ف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق سینیٹر جان مکین نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انکی جنرل راحیل شریف سے ملاقات بہت مفید اور معلوماتی رہی جس میں دوطرفہ تعلقات بڑھانے، افغانستان کی صورتحال اورداعش کے حوالے سے بات ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ پاک فوج نے دہشتگردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کی ہیں ۔پاک فوج کے کئی بہادر جوان دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شہید ہوئے ۔مشکل دور میں پاکستان سے تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔طالبان کے خلا ف جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ۔سینیٹر جان مکین نے کہاکہ ۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں،مل کر کام کرنا پاکستان اور امریکہ کیلئے بہتر ہوگا۔جنرل راحیل شریف سے دہشتگردی کے خلاف پاک امریکہ تعاون پر بھی بات ہوئی ہے ۔