بیرون ملک نہیں گئی ابھی پاکستان میں ہی ہوں، ماڈل ایان علی کا ٹویٹ

اتوار 22 نومبر 2015 21:18

بیرون ملک نہیں گئی ابھی پاکستان میں ہی ہوں، ماڈل ایان علی کا ٹویٹ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) منی لانڈرنگ میں ملوث ماڈل ایان علی نے کہا ہے کہ میں بیرون ملک نہیں گئی، ابھی پاکستان میں ہی ہوں۔ اتوار کو ماڈل ایان علی نے سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میں ابھی تک پاکستان میں ہی ہوں، ملک چھوڑ کر کہیں نہیں گئی۔پاسپورٹ لینے کیلئے عدالت سے استدعا کررکھی ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو8ماہ قبل راولپنڈی اےئرپورٹ سے غیرقانونی طریقے سے کرنسی سمگل کرتے ہوئے ایف آئی اے حکام نے گرفتار کرلیاتھا۔عدالت کی جانب سے ان پر فردجرم عائد کردی گئی ہے۔عدالت نے بیرون ملک جانے پر پابندی لگاتے ہوئے ہوئے ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈال دیاتھا۔گزشتہ روز میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھاکہ ایان علی اپنا نام اور حلیہ تبدیل کرکے نئے پاسپورٹ کے ساتھ بیرون ملک فرارہونے کی کوشش کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :