وزیرستان ڈرون حملے میں ہلاک القاعدہ کے 6 دہشتگردوں میں ہمارا بیٹا بھی شامل تھا،مقبوضہ کشمیر کے خاندان کا دعویٰ

اتوار 22 نومبر 2015 21:17

وزیرستان ڈرون حملے میں ہلاک القاعدہ کے 6 دہشتگردوں میں ہمارا بیٹا بھی ..

سرینگر/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) مقبوضہ کشمیر کے ایک خاندان نے دعویٰ کیا ہے کہ انکابیٹا رواں سال جنوری میں وزیرستان ڈرون حملے میں مارے جانے والے القاعدہ کے 6دہشتگردوں میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق مقبوضہ کشمیرکے ضلع انت ناگ کے رہائشی نذیر احمد ڈار کا دعویٰ ہے کہ انکا بھائی محمد اشرف ڈار ڈرون حملے میں مارے جانیوالے 6 القاعدہ دہشتگردوں میں شامل تھا۔اشرف الیاس عمر کشمیری2001 میں لاپتہ ہوگیا تھا جسے القاعدہ سے منسلک گروپ کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں دیکھا گیا ہے ۔