بھارت کی ایک مرتبہ پھر گیتا کے بدلے رمضان کو پاکستان بھجوانے کی پیشکش،رمضان کی والدہ بھارت آکر اپنے بیٹے کو ساتھ لے جاسکتی ہیں،ویزہ دینے کو تیار ہیں،بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج

اتوار 22 نومبر 2015 21:17

بھارت کی ایک مرتبہ پھر گیتا کے بدلے رمضان کو پاکستان بھجوانے کی پیشکش،رمضان ..

بھوپال/ نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) بھارتی وزیر خارجہ سشما سورا ج نے کہا ہے کہ گیتا کے بدلے رمضان کو وطن واپس بھیجنے کو تیار ہیں ،رمضان کی والدہ بھارت آکر اپنے بیٹے کو ساتھ لے جاسکتی ہیں۔اتوار کو بھارتی میڈیاکے مطابق وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھوپال میں پاکستانی لڑکے رمضان سے ملاقات کی اور اس سے حال احوال پوچھا۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹر پیغام میں سشما سوراج کاکہناتھاکہ انھوں نے بھوپال میں پاکستانی لڑکے رمضان سے ملاقات کی ہے ۔بھارتی حکومت گیتا کے بدلے رمضان کو وطن واپس بھیجنے کو تیار ہے ۔اگر رمضان کی والہ بھارت آنا چاہیں تو انھیں ویزہ جاری کردیا جائے گا اور وہ اپنے بیٹے کو ساتھ لے جاسکتی ہیں۔واضح رہے کہ رمضان کی والدہ نے چند رو ز قبل بھارتی ویزے کی پیشکش کو ٹھکرا دیا تھا انکا کہنا تھاکہ بھارت مسلمانوں پر ظلم وستم کررہا ہے اس لیے ایسے ملک میں نہیں جاؤں گی ۔

متعلقہ عنوان :