آئین وقانونی کی حکمرانی اور جمہوریت کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ‘سب کو آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہیے اس سے ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک میں ادارے مضبوطے ہوں گے ‘ملک میں رشوت اور سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا‘ نوجوانوں کے پاس ڈگریاں تو ہیں مگر نوکریاں نہیں‘کر پشن کے خاتمے اور میرٹ کے قیام کیلئے ملک میں احتساب کا شفاف نظام ضروری ہے ‘میں پارٹی کا منشور اور اسکے باقاعدہ قیام کا اعلان 25دسمبر کو کروں گا،سابق چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چودھری کا انٹر ویو

اتوار 22 نومبر 2015 21:03

آئین وقانونی کی حکمرانی اور جمہوریت کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ‘سب ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری نے کہا ہے کہ آئین وقانونی کی حکمرانی اور جمہوریت کے بغیر پاکستان نہیں چل سکتا ‘سب کو آئین اورقانون کے مطابق چلنا چاہیے اس سے ملک کو بحرانوں سے نجات ملے گی اور ملک میں ادارے مضبوطے ہوں گے ‘ملک میں رشوت اور سفارش کے بغیر کوئی کام نہیں ہوتا‘ نوجوانوں کے پاس ڈگریاں تو ہیں مگر نوکریاں نہیں‘کر پشن کے خاتمے اور میرٹ کے قیام کیلئے ملک میں احتساب کا شفاف نظام ضروری ہے ‘میں پارٹی کا منشور اور اسکے باقاعدہ قیام کا اعلان 25دسمبر کو کروں گا ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک انٹر ویو جسٹس (ر) افتخار محمد چودھری نے کہا کہ کر پشن نے ملک کو کھوکھلا کر دیا اور جس طر ح دہشت گردی کے خلاف آپر یشن جاری ہے اسی طر ح ملک میں کر پشن کے خلاف بھی بلا تفر یق کاروائی ہونی چاہیے جس کیلئے ضروری ہے کہ ملک میں احتساب کا شفاف ادارہ قائم کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہو ریت کے سواکوئی نظام نہیں چلا سکتا اس لیے سب کو چاہیے کہ وہ آئین وقانون پر عمل کر یں اور جمہو ریت کو مزید مضبوط کر نے کیلئے حکمرانوں کو بھی عوامی امنگوں اور میرٹ کے مطابق فیصلے کر نا ہو ں گے مگر آج بد قسمتی سے قوم کو پینے کا صاف پانی اور دیگر بنیادی سہو لتیں بھی میسرنہیں ہیں ۔