یو اے ای میں پاکستانی شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر عرب ملک میں قوم کا سرفخر سے بلندکردیا

اتوار 22 نومبر 2015 18:52

یو اے ای میں پاکستانی شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر عرب ملک میں ..

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)متحدہ عرب امارات میں پاکستانی شہری نے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا کر عرب ملک میں قوم کا سرفخر سے بلندکردیا،شاندار کارنامے پر اسے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔اماراتی میڈیا کے مطابق راس ال خیمہ کے علاقے میں ایک دکان میں ڈکیتی کی واردات ناکام بنانے پر پاکستانی جلاب شاہ خان اور ایک عرب شہری کو ’ای اے وائے‘ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ امارات الیوم ’ای اے وائے ‘ایک عربی روزنامچہ ہے جس نے 2012سے ایوارڈ متعارف کروا رکھا ہے۔

(جاری ہے)

امارات الیوم نے پاکستانی اور عرب شہری کو ایک دکان سے خطیر رقم لوٹنے والے ڈاکو کی فرار کی کوشش ناکام بنانے اور اسے قابو کر کے پولیس کے حوالے کرنے پر ’پرسنز آف دی منتھ‘نامزد کیا تھا۔ امارات الیوم کے ایڈیٹر انچیف نے کہا ہے کہ پاکستانی اور ایک عرب کو ’قابل تقلید‘کردار ادا کرنے اور چور کر پکڑ کر حوالہ پولیس کرنے اور کمیونٹی کی خدمت کے اعتراف میں ایوارڈ سے نوازا گیا۔ امارات الیوم اماراتی شہریوں میں قابل تقلید کردار ادا کرنے پر ایوارڈ تقسیم کرتا ہے تاہم یہ پہلی بار ہے کہ کسی تارک وطن کو اس ایوارڈ سے نوازا گیا ہو۔