ایبٹ آباد: لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں تباہ، 50 دیہات کا رابطہ منقطع،لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ندی مصنوعی جھیل میں تبدیل ، پچاس سے زائد مکانات خطرے میں پڑ گئے، علاقہ مکین رات کھلے آسمان تلے گزارنے پر مجبور ہو گئے

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 22 نومبر 2015 13:11

ایبٹ آباد: لینڈ سلائیڈنگ سے رابطہ سڑکیں تباہ، 50 دیہات کا رابطہ منقطع،لینڈ ..

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22نومبر۔2015ء)ایبٹ آباد کی تحصیل حویلیاں کے گاؤں پونہ میں پہاڑمیں شگاف پڑنے سے رابطہ سڑک لینڈ سلائیڈنگ کی نظر ہو گئی، پچاس سے زائد مکانات خطرے میں پڑ گئے، لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ندی مصنوعی جھیل میں تبدیل ہو گئی، علاقہ مکین کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گئے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل ناڑہ کے سیاحتی مقام سجی کوٹ سے چار کلو میٹر کے فاصلہ پر واقعہ گاؤں پونہ میں پہاڑ میں شگاف پڑنے سے لینڈ سلائڈنگ سے رابطہ سڑک مکمل طور پر تباہ ہو گئی، پہاڑ کے اوپر رہائش پذیر پچاس سے زائد مکانات کے مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے، پہاڑ متاثر ہونے سے مکینوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ گئیں، علاقہ پونہ اور پچاس سے زائد دیہاتوں کا رابطہ ایبٹ آباد اور اسلام آباد سے منقطع ہو گیا، بڑی تعداد میں لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ندی میں گرنے سے کئی فٹ اونچی مصنوعی جھیل میں تبدیل ہو گئی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ان کی زندگیاں انتہائی خطرے میں پڑ گئیں ہیں، حکومت اور ضلعی انتظامیہ ان کی تا حال مدد کیلئے نہیں پہنچی۔