داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیں وہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں کی حفاظت میں ہے،دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار

ہفتہ 21 نومبر 2015 23:19

داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیں وہ پاکستانی خفیہ ایجنسیوں ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء) دہلی پولیس کے سابق کمشنر نیراج کمار نے کہا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان نہیں کیونکہ وہ پاکستان کی حفاظت میں ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی پولیس کے سابق کمشنر کاکہنا ہے کہ داؤد ابراہیم کو واپس لانا اتنا آسان کام نہیں وہ دشمن ملک کی حفاظت میں ہے ، حال ہی میں گرفتار ہونے والے گینگسٹر چھوٹا راجن سے بھی داؤد ابراہیم کی گرفتاری میں زیادہ مدد نہیں مل سکتی، داؤد ابراہیم پاکستان کی خفیہ ایجنسیوں کی حفاظت میں ہے۔

نیراج کمار نے کہاکہ بھارتی حکومت کو چاہیے کہ وہ داؤد ابراہیم کو واپس لانے کیلئے ہر ممکن کوشش کرے، ایک دن ضرور آئے گا کہ جب حکومت اسے گرفتار کرنے میں کامیاب ہو گی۔ واضح رہے کہ بھارت الزام عائد کرتا ہے کہ انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم پاکستان میں چھپا ہوا ہے جبکہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کی ہمیشہ سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ اگر داؤد ابراہیم کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے کسی کے پاس کوئی اطلاعات ہیں تو وہ ہم سے شیئر کریں۔

متعلقہ عنوان :