منڈی بہاؤ الدین،گھریلو تنازعہ ، سنگ دل باپ نے تین معصوم بٹیے نہر میں پھینک دیئے ،گھر میں اغواء کا ڈرامہ رچا دیا

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردیں،نعشوں کی تلاش جاری

ہفتہ 21 نومبر 2015 23:15

منڈی بہاؤ الدین،گھریلو تنازعہ ، سنگ دل باپ نے تین معصوم بٹیے نہر میں ..

منڈی بہاؤ الدین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 نومبر۔2015ء) گھریلو تنازعہ پر سعودیہ پلٹ شخص نے تین معصوم بیٹے نہر میں پھینک کر ان کی جان لے لی ۔ ضلع منڈی بہاؤ الدین کے نواحی گاؤں مانگٹ میں فیض احمد نامی شخص نے اپنے تین بیٹ12سالہ زین ،7سالہ اویس اور6سالہ اسد کو پارک لے جانے کے بہانے لے جا کر قریبی بڑی نہر میں پھینک دیا اور گھر آکر ڈرامہ رچایا کہ اغواء کار مجھ سے تینوں بچے چھین کر فرار ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ملزم نے یہ گھناؤنی واردات 19نومبر کو بلدیاتی انتخابات کے روز کی اور عزیز واقارب کو بتایا کہ اغواء مجھے بھی ساتھ پاک پتن لے گئے تھے اور میں بمشکل جان بچا کر واپس پہنچا ہوں البتہ 21نومبر کی شام ملزم فیض احمد خود ہی متعلقہ تھانہ سول لائن میں پیش ہوا اور بتایا کہ میں نے اپنے تینوں معصوم بچے نہر میں بہا دیئے ہیں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں اور قریبی نہر سے بچوں کی تلاش بھی شروع کردی گئی ہے۔ یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ ملزم فیض محمد کو سعودی عرب سے ڈی پورٹ کردیا گیا تھا

متعلقہ عنوان :