داعش اتوار کے روز پیرس پر پھر سے حملہ کر سکتے ہیں: ہیکر گروپ انانیمس

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 22:58

داعش اتوار کے روز پیرس پر پھر سے حملہ کر سکتے ہیں: ہیکر گروپ انانیمس
پیرس(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) انٹرنیٹ ہیکر گروپ انانیمس کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ داعش اتوار کے روز پیرس پر پھر سے حملہ کر سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار پیرس پر دہشت گرد حملوں کے بعد معروف انٹرنیٹ ہیکر گروپ انانیمس کی جانب سے داعش کیخلاف سائبر جنگ کا اعلان کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ہیکر گروپ نے دعوی تھا کہ وہ اب تک کل 22 ہزار ٹوئٹر اکاونٹس جن کا تعلق داعش سے تھا انہیں ہیک کرچکے ہیں۔

ہیکر گروپ کی جانب سے اب ایک اور دعوی کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ داعش اتوار کے روز پیرس پر پھر سے حملہ کر سکتے ہیں۔داعش دنیا کے کسی اور ملک پر بھی حملہ کر سکتے ہیں۔اس اطلاع کے بعد برسلز کے مئیر کی جانب سے اتوار کے روز شہر کے تمام ہوٹلز اور کیفے شام 6 بجے بند کردیے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :