سعودی عرب میں گونگے بہرے بچے قرآن سیکھنے لگے!
گونگے بہرے بچوں کو قرآن سکھانے کا بیڑا دو میاں بیوی نے اٹھا لیا
ہفتہ 21 نومبر 2015 22:56
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء ) سعودی عرب میں دو میاں بیوی نے رضاکارانہ طور پر گونگے اور بہرے بچوں کو قرآن کریم تجوید کے ساتھ پڑھانے کے ساتھ ساتھ انہیں حفظ کرانے کا منفرد سلسلہ شروع کردیا۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی شہری سلطان الحمود اور ان کی اہلیہ وفاء الحمید نے خود کو گونگے بہرے بچوں کو قران کریم سکھانے کے لیے وقف کیا ہے۔
سلطان الحمود کے پاس ایسے 20 بچے ہیں جب کہ وفاء الحمیدان پانچ گونگی بہری بچیوں کو القصیم کی الرس گورنری میں واقع جامع مسجد الشیخ صالح الحناکی میں ہفتہ وار تعلیم دیتے ہیں۔سلطان حمود کے گونگے بہرے شاگردوں نے دو سال میں قرآن کریم کا آخری پارے کا حفظ مکمل کر لیا ہے اور وہ پورا قرآن کریم حفظ کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔(جاری ہے)
خصوصی بچوں کو قرآن کریم سکھانے کا یہ باعث برکت کام نماز مغرب اور عشاء کے درمیان انجام دیا جاتا ہے۔
گونگے بہرے بچوں کے استاد سلطان حمود سے پوچھا گیا کہ گونگے بہرے بچوں کو قرآن کیسے سکھاتے ہیں تو انہوں نے بتایا کہ ان بچوں کو اشاروں کی مدد سے حروف کی شناخت کرائی جاتی ہے۔ اس کے بعد انہیں الفاظ سکھائے جاتے ہیں۔ بچے کاغذ پر لکھ کر درست حروف کی نشاندہی کرتے ہیں۔ خاص طورپر گونگے بچے زبانی یاد کیے گئے سبق کو لکھ کر پیش کرتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر طلباء آخری سپارہ حفظ کر چکے ہیں اور وہ پورا قرآن پاک حفظ کرنے کے خواہاں ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں زبردست بارشوں کی پیشن گوئی
-
اذان میں تبدیلی سے متعلق شارجہ انتظامیہ نے وضاحت کر دی
-
بھارت، کرپشن میں ملوث سیاسی رہنما کی تصویر نے تہلکہ مچا دیا
-
اروند کیجریوال کی گرفتاری پر تشویش کااظہار، بھارت کا امریکی و جرمن سفارت کاروں کو طلب کرکے اعتراض
-
اوباما بائیڈن کے ٹرمپ کے ہاتھوں ہارنے سے بہت خوفزدہ
-
افغانستان، خواتین کو کھلے میدان میں سنگسار کرنے کا اعلان
-
میرے پاس الیکشن لڑنے کیلئے پیسے نہیں ہیں، بھارتی وزیر خزانہ
-
روس نیٹوممالک یا یورپ پر حملہ نہیں کرے گا، پیوٹن نے واضح کردیا
-
اسرائیل نے سفید پرچم اٹھانے والے 2 فلسطینیوں کو بھی قتل کر دیا
-
سعودی عرب کی 800 ہیکٹر فلسطینی اراضی پراسرائیلی قبضے کی مذمت
-
عرب اونٹ فیڈریشن کا العلا میں اپنی پہلی چیمپئن شپ کا اعلان
-
مسجد حرام میں زائرین کے لیے روبوٹ گائیڈ سسٹم فعال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.