امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد جاری کیا جائیگا،ذرائع الیکشن کمیشن

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:47

امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن تیسرے مرحلے کی تکمیل کے بعد جاری ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات کے تینوں مراحل کی تکمیل کے بعد کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن ایک ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن ٹربیونلز کے قیام کا اعلان بھی نوٹیفکیشن کے ساتھ ہی کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے ابھی تک 31 اکتوبر کو ہونے والے پہلے مرحلے کے کامیاب امیدواروں کی نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ 19 نومبر کو ہونے والے دوسرے مرحلے کے نوٹیفکیشن بھی ابھی تک التوا کا شکار ہے۔

ریٹرننگ افسران کی جانب سے تو دونوں مراحل کے نتائج الیکشن کمیشن کو بھجوا دیے گئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تینوں مراحل میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن 5 دسمبر کو ہونے والے تیسرے اور آخری مرحلے کے بعد ایک ساتھ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پہلے اور دوسرے مرحلے کی انتخابی عذرداریوں کے لیے ٹربیونلز بھی تاحال قائم نہیں کیے جا سکے۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ عذرداریوں کی سماعت کے لیے ٹربیونلز بھی نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد قائم کیے جائیں گے۔ سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا تیسرا اور آخری مرحلہ 5 دسمبر کو مکمل ہو رہا ہے۔ تینوں مراحل کی تکمیل کے بعد الیکشن کمیشن مخصوص نشستوں کے لیے شیڈول بھی جاری کر دے گا۔

متعلقہ عنوان :