لا ہو ر سے کو ئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپر یس حا دثے سے بال با ل بچ گئی

انجن کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے انجن کا پہیہ نکل گیا اور انجن پٹر ی سے اتر گیا، ٹرین میں400سے زائد مسافر سفر کر رہے تھے

ہفتہ 21 نومبر 2015 22:45

لا ہو ر سے کو ئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپر یس حا دثے سے بال با ل بچ گئی

کو ئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) لا ہو ر سے کو ئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپر یس حا دثے سے بال با ل بچ گئی ٹرین میں400سے زائد مسافر سفر کر رہے تھے تفصیلا ت کے مطابق ہفتے کی شب عارف گلی نزد یونیو رسٹی پل کے قریب لا ہو ر سے کو ئٹہ آنے والی اکبر بگٹی ایکسپر یس کے انجن کا ایکسل ٹوٹنے کی وجہ سے انجن کا پہیہ نکل گیا جس کی وجہ سے انجن پٹر ی سے اتر گیا تاہم اس موقع پر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا واضح رہے کہ ٹرین میں نو بوگیوں میں 400سے زائد مسا فر سفر کر رہے تھے کوئٹہ سے متبادل انجن منگوا کر ٹرین کو کو ئٹہ کے لیے روانہ کر دیا گیا جو بیس منٹ کے بعد کوئٹہ اسٹیشن پر پہنچ گئی حادثے کے بعد زیا دہ تر مسافریونیورسٹی سے پرایؤیٹ گا ڑیوں میں اپنے گھر وں کی طرف روانہ ہو گئے اکبر بگٹی ایکسپریس جب کو ئٹہ اسٹیشن پہنچی تو بہت سے مسا فر پریشانی کے عالم میں تھے اور اپنے رشتے داروں سے گلے مل کر رونے لگے ۔

(جاری ہے)

درین اثنا پانچ روز قبل بھی کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس آب گم کے مقام پر بے قابو ہوکر پیٹری سے اتر گئی تھی جس کے نتیجے میں پندرہ مسافر جان بحق اور دو سو کے قریب زخمی ہوگئے تھے ۔

متعلقہ عنوان :