چین نے داعش کیخلاف اعلان جنگ کردیا

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 22:03

چین نے داعش کیخلاف اعلان جنگ کردیا
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) چین نے داعش کیخلاف اعلان جنگ کردیا ہے۔تفصیلات کے مطابق چین کی جانب سے داعش کیخلاف جنگ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان چینی صدر کی جانب سے کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ داعش کی جانب سے رواں ہفتے چین کے 4 مغویوں کو قتل کیے جانے کے بعد کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

داعش کی جانب سے اس اقدام کے بعد چینی حکومت نے ہنگامی طور پر تمام صورتحال کا جائزہ لے کر داعش کیخلاف جنگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ آیا چین داعش کیخلاف انفرادی سطح پر کاروائیاں کرے گا یا اس حوالے سے امریکہ یا روس کی جانب سے پہلے سے جاری کاروائیوں کا حصہ بنے گا۔

متعلقہ عنوان :