ملائیشیا ،سیلفی کنگمودی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ الٹے ترنگے کے سامنے فوٹو کھنچواتے رہے

ہفتہ 21 نومبر 2015 21:37

ملائیشیا ،سیلفی کنگمودی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ الٹے ترنگے کے سامنے ..

کوالالمپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔21 نومبر۔2015ء ) فوٹو کھنچوانے کے شوقین نریند مودی جاپانی وزیراعظم کے ساتھ الٹے ترنگے کے سامنے فوٹو شوٹ کرواتے رہے۔

(جاری ہے)

سیلفی کنگ نریندر مودی فوٹو کھنچوانے کا جنون کی حد تک شوق رکھتے ہیں جہاں جاتے ہیں فوٹو شوٹ ضرور کرواتے رہتے ہیں،آسیان سمٹ میں شرکت کے لیے گئے تو جاپانی وزیراعظم کے ساتھ فوٹو شوٹ کروانے کے چکر میں یہ دیکھنا بھول ہی گئے کہ ان کے پیچھے بھارتی ترنگا الٹا لگا ہے۔ سبز رنگ اوپر اور زعفران رنگ نیچے تھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی ایشیائی دس ممالک کی ایسوایشن آسیان سمٹ میں امریکی، چینی بھارت، جاپان، سمیت دس ممالک کے رہنما شریک ہیں۔ اس موقع پر دہشتگردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے فوج کو تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :