ریحام خان نے جذبات کااظہار ٹوئٹر پر غمگین شاعری کے ذریعے شروع کردیا

’’میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے، تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر، تم سے اچھے ہیں میرے حال پہ ہنسنے والے‘‘

ہفتہ 21 نومبر 2015 21:27

ریحام خان نے جذبات کااظہار ٹوئٹر پر غمگین شاعری کے ذریعے شروع کردیا

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے طلاق کے بعد مکمل خاموشی اختیار نہیں کی بلکہ وہ غیر ملکی میڈیا اورسماجی رابطے کی ویب سائٹس پر اپنے خیالات کا اظہارکررہی ہیں اور اب انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاعری بھی شروع کردی ۔ریحام خان ان دنوں خود کو بہت تنہا محسوس کر رہی ہیں اور اس کا اظہارانہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک ٹوئٹ میں غمگین شعر کی صورت میں کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا کہ ’’میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے، تم نے چپ رہ کے ستم اور بھی ڈھایا مجھ پر، تم سے اچھے ہیں میرے حال پہ ہنسنے والے‘‘۔اب یہ واضح نہیں کہ ریحام خان اپنے اس شاعرانہ انداز میں کس سے شکوہ اور گلا کرنا چاہ رہی ہیں تاہم غالب امکان ہے کہ ریحام کا اشارہ اپنے سابق شوہرعمران خان کی جانب ہے۔واضح ر ہے کہ 30اکتوبرکو چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اورریحام خان کے درمیان باہمی رضامندی سے طلاق ہوگئی تھی جبکہ رواں سال جنوری میں ہی دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے اور 9ماہ 22روز ساتھ رہنے کے بعد علیحدگی اختیارکی۔