پاکستان میں شیل گیس کے 10ہزار کھرب مکعب فٹ اور 2,323کھرب بیرل تیل کے ذخائر پائے جاتے ہیں ٗ وزار ت پٹرولیم

ہفتہ 21 نومبر 2015 20:48

پاکستان میں شیل گیس کے 10ہزار کھرب مکعب فٹ اور 2,323کھرب بیرل تیل کے ذخائر ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) یو ایس ایڈ کے تعاون سے کئے گئے ملک گیر سروے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان میں شیل گیس کے 10ہزار کھرب مکعب فٹ اور 2,323کھرب بیرل تیل کے ذخائر پائے جاتے ہیں۔وزارت پیٹرولیم کے مطابق یو ایس ایڈ کے تعاون سے ملک کے مختلف حصوں میں تفصیلی سروے کیا گیا اور اس سلسلے میں ایک جامع رپورٹ مرتب کی گئی۔

(جاری ہے)

یو ایس ایڈ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں 10,159کھرب مکعب فٹ سے زائد شیل گیس اور 2,323 کھرب بیرل تیل کے زخائر پائے جاتے ہیں۔وفاقی وزیر پیٹرولیم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حالیہ سٹڈی سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان میں شیل گیس کے بڑے پیمانے پر زخائر پائے جاتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ تیل و گیس ڈویلپمنٹ کمپنیوں اور پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ملک میں شیل ہائیڈرو کاربن کے زخائر کی تلاش کا کام تیز کرے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ سٹڈی جنوری 2014میں شروع کی گئی تھی اور نومبر 2015میں مکمل کر لی گئی

متعلقہ عنوان :