روات ٗ فلیٹ کی تیسری منزل سے مبینہ طورپر گرکر جان کی بازی ہارنے والی لڑکی کاپوسٹمارٹم مکمل

ر مقتولہ سے ملزم کا رابطہ فیس بک پر سی ایس ایس کی تیاری سے متعلق ایک گروپ کے ذریعے ہوا ٗ ڈی ایس پی صدر سرکل

ہفتہ 21 نومبر 2015 20:44

روات ٗ فلیٹ کی تیسری منزل سے مبینہ طورپر گرکر جان کی بازی ہارنے والی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 نومبر۔2015ء) روات کے قریب فلیٹ کی تیسری منزل سے مبینہ طورپر گرکر جان کی بازی ہارنے والی لڑکی کاپوسٹمارٹم مکمل کرلیاگیاہے جبکہ ابتدائی تحقیقات میں پولیس اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزم نے ہی لڑکی کو قتل کرنے کے بعد تیسری منزل سے نیچے پھینکا اور وہ زبردستی شادی کرناچاہتاتھا۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی صدرسرکل ساجد گوندل نے بتایاکہ ملزم اپنے کسی دوست کے کرائے کے فلیٹ میں گزشتہ روز سے رہ رہاتھا اور مقتولہ سے ملزم کا رابطہ فیس بک پر سی ایس ایس کی تیاری سے متعلق ایک گروپ کے ذریعے ہوا ٗ لڑکی قائد اعظم یونیورسٹی کی طالبہ ہے ۔

اْنہوں نے بتایاکہ لڑکی نیچے گر کر نہیں بلکہ قتل کرکے نیچے پھینکی گئی ۔پولیس کے مطابق لڑکی تین دن قبل ہی چکوال سے اسلام آبادآئی تھی اور گزشتہ روز اپنی والدہ سے آخری رابطے میں بتایاتھاکہ ملزم عمیر اسے تنگ کررہاہے اور زبردستی شادی کرناچاہتاہے ،جان کو خطرہ ہے۔اْنہوں نے بتایاکہ مقتولہ کے بھائی عدنان کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیاجائے گا، ملزم نے ابتدائی بیان میں بتایاکہ وہ اس کی اہلیہ تھی اور اسے بچانے کی کوشش میں اس کے پاؤں پر بھی موچ آئی ہے تاہم لڑکی کے اہلخانہ نے بتایاکہ مقتولہ غیرشادی شدہ تھی۔

متعلقہ عنوان :