Live Updates

خیبرپختونخواہ کے شہید وزیر اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی کا عمران خان کو خصوصی خط

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 20:37

خیبرپختونخواہ کے شہید وزیر اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی کا عمران خان ..
پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) خیبرپختونخواہ کے شہید وزیر اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی نے عمران خان کو خصوصی خط تحریر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہید وزیر اسرار اللہ گنڈا پور کے بھائی اور موجودہ صوبائی وزیر انعام اللہ گنڈا پور کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو خصوصی خط تحریر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انعام اللہ گنڈا پور نے اپنے بھائی کے قتل کی تحقیقات کیلئے بننے والی تحقیقاتی ٹیم پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔

انعام اللہ گنڈا پور کا کہنا ہے کہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے 2 برس گزرنے کے بعد بھی کیس کی صحیح طریقے سے تحقیقات نہیں کی جارہیں جبکہ کیس کے گواہان پر بیان تبدیل کرنے کیلئے بھی دباو ڈالا جارہا ہے تاکہ مجرموں کو کلین چٹ دی جاسکے۔ خیبرپختونخواہ حکومت اس سنگین معاملے کا نوٹس فوری نوٹس لے۔ یاد رہے کہ اسرار اللہ گنڈا پور 2013 میں ڈیرہ اسمائیل خان میں خود کش حملے میں شہید ہو گئے تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :