ریحام خان نے ٹویٹر پر شاعری شروع کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 نومبر 2015 15:33

ریحام خان نے ٹویٹر پر شاعری شروع کر دی

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 نومبر 2015 ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی دوسری سابقہ اہلیہ ریحام خان نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک شاعرانہ پیغام لکھا .

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں انہوں نے لکھا ”میں نے دیکھے ہیں کئی رنگ بدلنے والے
تم نے چپ رہ کر اور بھی ستم ڈھایا مجھ پر
تم سے اچھے ہیں میرے حال پر ہنسنے والے“

ریحام خان نے ٹویٹر پر اپنے شاعرانہ پیغام کے بعد کہا کہ میں اپنے آنے والے فلم پراجیکٹ کے لیے کسی اچھے گیتکار (lyricist) کی تلاش میں ہوں.