ملتان : 1999 کے بعد ہماری حکومت ختم ہوئی جس کے بعد ملکی ترقی کا سلسلہ بھی رُک گیا، آمریت کا سلسلہ چلتا رہتا تو نہ جانے آج پاکستان کہاں کھڑا ہوتا۔ وزیر اعظم نواز شریف کا موٹروے سیکشن ایم فور کی افتتاحی تقریب سے خطاب

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 نومبر 2015 13:50

ملتان :  1999 کے بعد ہماری حکومت ختم ہوئی جس کے بعد ملکی ترقی کا سلسلہ بھی ..

ملتان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے ملتان خانیوال موٹروے کے سیکشن ایم فور کا افتتاح کیا . اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 1999ء میں میں ہماری حکومت ختم ہونے سے ترقی کا عمل رک گیا ۔ آمریت کا سلسلہ چلتا رہتا تو پاکستان آج نہ جانے کہاں ہوتا. انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی کا پہیہ جام کرنا بدترین سلوک ہے،موٹر وے کی تعمیر پر بھی مخالفین کی جانب سے بے جا تنقید کی گئی، لیکن ہم نے اکیس ارب روپے میں موٹر وے بنائی لیکن اس پر بھی ناقدین نے کہا کہ حکومت عوام کے 432 ارب روپے ہڑپ کر گئی ہے ۔

وزیر اعظم نے بتایا کہ ہم نے فیصل آباد گوجرہ موٹر وے کی تعمیر میں 4 ارب روپے کی بچت کی ۔گوجرہ سے شورکوٹ موٹر وے میں بھی بچت کی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف موٹر وے اور میٹرو نہیں بن رہی بلکہ بجلی کے کارخانے بھی لگائے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردی کا نہ رکنے والا سلسلے نے معصوم لوگوں کو لقمہ اجل بنا کرمعاملات کو ہر جانب سے خراب کردیا ہے۔

لیکن ہم نے بھی دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کا عزم کر رکھا ہے . ہم دہشتگردی کیخلاف بھرپور مہم شروع کر چکے ہیں جس کے بعد پہلے کے مقابلے میں آج پاکستان کے حالات قدرے بہتر ہیں، کراچی میں رینجرز آپریشن کے باعث کراچی کے حالات میں بھی خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ گنے کی امدادی قیمت 180 روپے فی من سے کم نہیں کی جائے،گنے کے کاشتکار بھی اس سے کم رقم وصول نہ کریں،گنے کے کاشتکاروں کوان کاحق دیاجائے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ گوادر پورٹ پاکستان کے تمام پورٹ سے خوبصورت ہوگا۔ پاک چین اقتصادی رہاداری پر بہت کام ہورہا ہے، انہوں نے اعلان کیا کہ لواری ٹنل اگلے سال مکمل ہوجائے گی.

وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ ملک کی ٹاگیں کھینچنے والے یہی کرتے رہ جائیں گے لیکن عوام نے ان کو اپنا جواب دے دیا ہے . وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں نے ملک کی ترقی کا راستہ روکنے کی بھی بھر پور کوشش کی لیکن ہم نے عوام کے ساتھ سے ان کو کامیاب نہیں ہونے دیا .وزیرا عظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی کامیابی سب کے لیے ایک مثال ہے جو ثابت کرتی ہے کہ عوام کو اپنی حکومت پر اعتماد ہے.