کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مخدوم امین فہیم نجی اسپتال میں‌انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 21 نومبر 2015 10:40

کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مخدوم امین فہیم نجی اسپتال ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 21 نومبر 2015 ء) : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما مخدوم امین فہیم نجی اسپتال میں انتقال کر گئے . مخدوم امین فہیم طویل عرصے سے بلڈ کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث نجی اسپتال میں زیرٍ علاج تھے . جس کے بعد آج 76 برس کی عمر میں وہ انتقال کر گئے.

(جاری ہے)

امین فہیم کی میت کو تدفین کے لیے ان کے آبائی علاقہ روانہ ہالہ کر دیا گیا ہے جہاں مخدوم نوح کی درگاہ پر امین فہیم کی نمازٍ جنازہ آج دوپہر ساڑھے تین بجے ادا کی جائے گی .

خاندانی ذرائع کے مطابق امین فہیم کو ان کے والد کے پہلو میں سپُردٍ خاک کیا جائے گا. مخدوم امین فہیم کو شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کے وفادار اور انتہائی قابلٍ اعتبار ساتھی ہونے کا اعزاز بھی حاصل تھا جبکہ امین فہیم پیپلز پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین اور پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے صدر تھے ۔