وقار یونس نے تیسرے ون ڈے میں گڑ بڑ کے الزامات مسترد کردیے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 00:29

وقار یونس نے تیسرے ون ڈے میں گڑ بڑ کے الزامات مسترد کردیے

دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.21 نومبر 2015 ء) وقار یونس کا کہنا ہے کہ وہ انگلینڈ کیخلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں گڑ بڑ کے تمام الزام مسترد کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق برطانوی جریدے اور سابق انگلش کپتان مائیکل وان کی جانب سے شارجہ میں سیریز کے تیسرے ایک روزہ میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں پر جان بوجھ کر خراب کارگردگی دکھانے کا الزامات پر قومی کرکٹ ٹیم کے کوچ وقار یونس نے ردعمل دیا ہے۔ وقار یونس نے ایسے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کردیا ہے۔