پاکستان میں چین کی طرح سائیکل کلچر کو فروغ دینے کی کوشش، تحریک انصاف کے اسد عمر اور مسلم لیگ ن کے احسن اقبال پیش پیش

muhammad ali محمد علی ہفتہ 21 نومبر 2015 00:02

پاکستان میں چین کی طرح سائیکل کلچر کو فروغ دینے کی کوشش، تحریک انصاف ..
اسلام آبادا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) پاکستان میں چین کی طرح سائیکل کلچر کو فروغ دینے کی کوشش شروع کردی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق چین میں سرکاری ملازمین اور حکومتی اراکین کی جانب سے اپنی آمدورفت کیلئے سائیکل کا استعمال دنیا بھر میں کافی مقبولیت حاصل کرچکا ہے۔

(جاری ہے)

اب پاکستان میں بھی چین کی طرح سرکاری ملازمین اور حکومتی اراکین میں سائیکل کے استعمال کو فروغ دینے کی کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔ اس مقصد کیلئے تحریک انصاف کے اسد عمر اور مسلم لیگ ن کے احسن اقبال پیش پیش ہیں۔ دونوں کی جانب سے اپنے سوشل میدیا اکانٹس پر اکثر سائیکل کی سواری کی تصاویر لگائی جاتی ہیں تاکہ ان کی دیکھا دیکھی دوسرے ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران بھی اس کی تقلید کر سکیں۔