کولمبیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر فلسطین سے کا جھنڈا لہرا دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 23:56

کولمبیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر فلسطین سے کا جھنڈا لہرا دیا گیا
بوگاٹا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) کولمبیا کی سب سے بلند ترین عمارت پر فلسطین سے کا جھنڈا لہرا دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ اتوار پیرس پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کے بعد دنیا کے متعدد ممالک کی جانب سے اپنی کئی بلند عمارتوں پر فرانس کا جھنڈا لہرا کر فرانس کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا تھا۔ ان ممالک میں کئی مسلمان ممالک بھی شامل تھے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے کئی حلقوں کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ فلسطین، عراق، افغانستان اور دیگر مسلم ممالک میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر تو کسی ملک کی جانب سے ان سے اظہار یکجہتی کیلئے ایسا کوئی قدم نہیں اٹھایا جاتا۔ تاہم اس حوالے سے ایک غیر مسلم ملک کولمبیا تمام مسلمان ممالک پر بازی لے گیا ہے۔ کولمبیا کے دارلحکومت بوگاٹا کی بلند ترین عمارت پر فلسطین کا جھنڈا لہرا کر اس سے اظہار یکجہتی کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :