شارجہ میں مکان مالکوں کو ہر برس کرائے بڑھانے سے روک دیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 23:38

شارجہ میں مکان مالکوں کو ہر برس کرائے بڑھانے سے روک دیا گیا
شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) شارجہ میں مکان مالکوں کو ہر برس کرائے بڑھانے سے روک دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب میں ہر گزرتے دن کے ساتھ بیرون مالک سے لوگوں کی بڑھتی ہوئی آمد کے باعث رہائشی سہولیات کو پورا کرنے کے مسائل پیدا ہوتے جارہے ہیں۔

(جاری ہے)

جہاں ایک جانب بیرون ممالک سے متحدہ عرب امارات کی ریاستوں کا رخ کرنے والے افراد کو رہائش ڈھونڈنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہیں ان رہائشی مکانوں اور فلیٹس کے کرائیوں میں ہونے والے ہوشربا اضافے نے بھی انہیں پریشان کر رکھا ہے۔ اس حوالے سے اب شارجہ کی حکومت کی جانب سے مکان مالکوں کو ہر برس کرائے بڑھانے سے روک دیا گیا ہے۔ مکان مالک اب 3 برس کے وقفے کے بعد کرائے بڑحا سکیں گے۔