پاک انگلینڈ چوتھے اورآخری میچ میں سٹے بازوں نے اربوں روپے داؤپرلگادیئے

انگلینڈ کے فیورٹ ہونے کی وجہ سے ان کاریٹ بہت زیادہ رہا

جمعہ 20 نومبر 2015 23:17

پاک انگلینڈ چوتھے اورآخری میچ میں سٹے بازوں نے اربوں روپے داؤپرلگادیئے

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 نومبر۔2015ء)پاک انگلینڈون ڈے سیریزکے چوتھے اورآخری میچ میں سٹے بازوں نے اربوں روپے داؤپرلگادیئے ،میچ جیتنے کیلئے انگلینڈکی ٹیم فیورٹ ہونے کی وجہ سے ان کاریٹ بہت زیادہ رہا،تاہم اس کے باوجودجواریوں نے انگلینڈکی جیت پرزیادہ جوالگایا۔

(جاری ہے)

آن لائن کوموصولہ اطلاعات کے مطابق چوتھے دن کاریٹ20/22رکھاگیاجس کے مطابق پاکستان کی جیت پر22ہزارروپے لگانے والے کوپاکستان کی جیت کی صورت میں ایک لاکھ ملیں گے ،جبکہ انگلینڈکی جیت ایک لاکھ روپے کاجواکھیلنے والے کوصرف20ہزارروپے ملیں گے ۔

چوتھے ون ڈے کے موقع پرانگلینڈکی جانب سے 355رنزکے جواب میں پاکستان کی ٹیم کی دھواں داربیٹنگ نے انگلینڈکی جیت پراربوں روپے کاجوالگانے والوں کاشدیدپریشانی سے دوچارکردیا۔ذرائع کے مطابق پاکستان اورانگلینڈکے مابین تیسرے ون ڈے فکس ہونے کے بارے میں بھی شکوک وشبہات کے بعدآئی سی سی نے تحقیقات شروع کردی ہیں ،تیسرے ون ڈے کے بارے میں برطانوی اخبارنے پاکستانی کھلاڑیوں کے پے درپے آؤٹ ہونے پرمیچ فکسنگ کے الزامات عائدکئے گئے جس کے بارے میں آئی سی سی کاانٹی کرپشن یونٹ تحقیقات جلد شروع کریگا