سیا لکوٹ،لیگی ایم این اے کے بیٹے کو پولیس نے نشے کی حا لت میں گرفتار کر لیا

عبدالرحیم ایڈووکیٹ کا نشے کی حالت میں کچہری میں ڈی پی او آفس کے سامنے چیمبر کے باہر غل غپاڑ ہ ، ہو ائی فا ئرنگ

جمعہ 20 نومبر 2015 23:00

سیا لکوٹ،لیگی ایم این اے کے بیٹے کو پولیس نے نشے کی حا لت میں گرفتار ..

سیا لکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) ن لیگ کے ایم این اے را نا شمیم احمد خان کے بیٹے را نا عبد الرحیم ایڈ ووکیٹ کو پولیس نے نشے کی حا لت میں گرفتار کر لیا ہے۔واقعات کے مطابق گزشتہ جمعہ کے روز دوپہر سوا 2بجے کے قریب عبدالرحیم ایڈووکیٹ جو کہ شراب کے نشے کی حالت میں تھا کہ کچہری سیالکوٹ میں ڈی پی او آفس کے سامنے اپنے چیمبر کے باہر غل غپاڑ ہ کے ساتھ ہو ائی فا ئرنگ کر دی۔

اطلا ع ملتے ہی تھا نہ سول لائن پو لیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں نے مو قع پر پہنچ کر رانا عبدالرحیم کو گرفتار کے سرکاری ہسپتال میں میڈیکل چیک اپ کرایا جس میں ثابت ہو گیا کہ ملزم عبدالرحیم نے شراب پی رکھی تھی۔پولیس انسپکٹر کرامت علی تھانہ سول لائن نے بتایا ہے کہ ملزم عبدالرحیم ایڈ ووکیٹ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کے چیمبر سے شراب کی تین خالی بوتلیں اور ایک عدد آدھی بوتل شراب اور ایک 30 بور پستول برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس انسپکٹر نے بتایا ہے کہ ملزم کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات 78-TA،431،1120،4479، اور 1320/65 کے تحت مقدمہ نمبر491/15 درج کر لیا گیا ہے۔انسپکٹر کرامت علی نے مزید بتایا ہے کہ تھانہ سول لائن کی حو الات میں جگہ نہ ہونے کے سبب ملزم کو تھانہ کینٹ سیا لکوٹ کی حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔ انسپکٹر کرامت علی نے کہا ہے کہ قانون سب کیلئے ہے جو کوئی بھی چھوٹا یا بڑا شخص جرم کرے گا اس کے خلاف قانون حرکت میں آئے گا۔

متعلقہ عنوان :